ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج بھی بارش کا امکان

لاہور میں آج بھی بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:لاہور میں آج بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، جہاں شہر بدستور بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 30 سے 70 فیصد تک بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً ٹھنڈا اور خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔رواں ہفتے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔