سٹی 42: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل فلیٹ سے خاتون کی 15 دن پرانی لاش ملی ہے ،پولیس کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے رہ رہی تھیں،خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں 35 سال عمر معلوم ہوتی ہے خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا،متوفیہ خاتون 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں،سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی،واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی، خاتون کی شناخت حمیرا اصغر کے نام سے کی گئی ہےجو اداکارہ بتائی جاتی ہے
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، متوفی خاتون حمیرا اصغر علی کی لاش کئی روز پرانی ہے۔لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں،
ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی، بلڈنگ کے مکینوں کے مطابق خاتون کا نام حمیرا اصغر ہے اور وہ ماڈل، اداکارہ تھیں،
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے، اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا ہے،واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔