ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 284.22 روپے سے بڑھ کر 284.36 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشردیکھاجارہا ہے ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر20 پیسے مہنگا ہوکر 286.84 روپے پر پہنچ  گیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 64 پیسے کمی سے 337  روپے، برطانوی پاؤنڈ 41 پیسے کمی سے 391.18 روپے  کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 78.10 روپے، سعودی ریال 76.40  روپے پر برقرار رہا ۔