علی ساہی: آئندہ مالی سال کے لیے پولیس افسران و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق آئندہ مالی سال کے لئے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے رقم مختص کرلی گئی، سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب، 48کروڑ، 65لاکھ ،65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب، 16کروڑ ،31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ ، 8ہزار روپے مختص کئے۔
ایس پی یو افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 6ارب، 28کروڑ 73لاکھ ،15ہزار، سیف سٹی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے1ارب 77کروڑ10لاکھ روپے، پی ایچ پی افسران واہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 9ارب26کروڑ85لاکھ ،8ہزار، سی سی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 2ارب 1کروڑ 7لاکھ ،72ہزار، آر ایم ایف افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 1ارب18کروڑ 24لاکھ 69ہزار مختص کئے۔
اس کے علاوہ ایلیٹ فورس افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے 61کروڑ67لاکھ ،97ہزار مختص کئے، قومی رضاکاروں کی تنخواہ کے لئے 19کروڑ31لاکھ اور93ہزار روپے مختص کئے ہیں۔