ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 2 پیسے پر آ گئی ہے۔