فاران یامین:مون سون بارشیں ،ڈپٹی کمشنر کا تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور الائیڈ محکموں کا تمام عملہ فیلڈ میں الرٹ، عملہ مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک، نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے واسا کو نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی، لیسکو کو بارش کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک رہنے کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضاکا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی فیلڈ میں مسلسل نگرانی جاری ہے، عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
محکموں میں بہتر کوآرڈینیشن سے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں،مون سون کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ مون سون کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، کم سے کم وقت میں شہر سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔