ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پرائز بانڈز اور قرضوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ

 پرائز بانڈز اور قرضوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حکومت نے پرائز بانڈز اور قرضوں پر حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ قومی بچت اسکیم کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  قرض کے منافع پرٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کے لیے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ریونیو میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد ٹیکس فائلرز بنیں تاکہ مراعاتی ٹیکس شرحوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔