لاہور میں گرین بیلٹیں سڑکوں اور گھروں سے نیچی کرنے کا فیصلہ

Lahore Commissioner, Green Belts, rainwater disposal, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: کمشنر لاہورنے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو گرین بیلٹس ککو سڑکوں اور گھروں کے لیول سے نیچے کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ورکنگ شروع کی جائے کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس سڑکوں اور گھروں کی سطح سے نیچے ہوں ۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی بہت سی سڑکوں پر اونچی گرن بیلٹس کی وجہ سے بارش کا پانی جمع ہونے کے سلسلہ کا خاتمہ کرنا اوور پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ  ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔ واسا اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکاسیِ آب آپریشن میں مصروف عمل رہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لبرٹی میں سکنگ مشینوں کے ذیعے نکاسی آب آپریشن مکمل ہورہا ہے۔ کمشنر لاہور نےپی ایچ اے۔ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو بارشی پای کے نکاس میں رکاوٹ بننے ولی گرین بیلٹس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  ورکنگ شروع کی جائے کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس سڑکوں اور گھروں کی سطح سے نیچے ہوں ۔ گرین بیلٹس کے نیچے ہونے سے پانی مین سڑکوں اور اندرونی سڑکوں پرکم جمع ہوگا۔گرین بیلٹس میں پانی جانے سے زمین کی تہہ میں واٹر ریچارج عمل کو تقویت ملے گی۔ لاہور میں سب سے آج زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 93 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔