لاہور ؛ شیفز کا کوکنگ مقابلہ؛ جیتنے والوں کو کیش انعام

Competition of chefs, Lahore
کیپشن: Competition of chefs
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ صدیق ٹریڈ سینٹر  میں فوڈیز اینڈ فرینڈز کے زیر اہتمام کوکنگ مقابلہ منعقد ہوا، جیتنے والے شیفز کو کیش پرائز سے نواز گیا۔

تفصیلات کےمطابق زندہ دلان کے شہر لاہور میں فوڈیز اینڈ فرینڈز  کی جانب سے کھانا پکانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے 24 ہوم شیفس خواتین نے شرکت کی۔اس مقابلے میں حصہ لینے والے ماہر شیفس نے مزے مزے کی ڈشزتیار کیں۔

مقابلے کے دوران ہر شیف کو 2ڈشیں تیار کرنی تھیں جبکہ ان ڈشز کو پیش کرنے کےلیےبھی خاص انداز اپنائے گئے۔اس مقابلے کا مقصد گھریلو خواتین کو اپنی ڈشز کو بہتر انداز میں ہیش کرنے کا ہنر سکھانا اور اور انہیں دور حاضر کے جدید کچن اور اس کے تقاضوں سے روشناس کروانا تھا۔

سی ای او فوڈیز اینڈ فرینڈز خرم علی خان کا کہنا تھا کہ مقابلے کا مقصد گھریلو خواتین کو یہ اعتماد فراہم کرنا تھا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں اور دور جدید کے تقاضوں کو اپنانا جانتے ہیں۔

مقابلے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے ہمیں کافی اعتماد ملا۔سخت مقابلے کے بعد سب سے مزیدار ڈش تیار کرکے جیتنے والوں کو خطیر انعامی رقم بھی دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer