ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیوجہ سے بجلی مہنگی اور مہنگائی ہوئی؛ مریم نواز

Maryam Nawaz PMLN
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاعمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیاتھا، مہنگائی عمران خان کے 4 سالہ ظلم کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کےمطابق   شیخوپورہ میں جلسہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کا کہناتھا کہ جذبہ بتا رہا ہے کہ 17جولائی کو شیر آرہا ہے، حدنگاہ تک لوگ ہی لوگ ہیں مجھےکرسی نظر نہیں آرہی ،میں نے قدم قدم پر آج شیخوپورہ میں جلسہ دیکھا ہے،آج کل وہ ٹی وی پر وہ آکر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے،جھوٹ بولے اور الزامات لگائے بغیر آپ کی روٹی ہضم نہیں ہوتی،کبھی عوام کو یہ تو بتا دو چارسال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے کہا کہ کیا عمران خا ن نے شیخوپورہ میں ایک بھی منصوبہ لگایا؟ شیخوپورہ انڈر پاس،یہ سڑکیں بھی نواز شریف نے بنائی ہیں، عمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیاتھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں،عوام جانتےہیں مہنگائی کس کی وجہ سےہوئی ہے، مہنگائی عمران خان کے 4 سالہ ظلم کی وجہ سے ہے۔

پنجاب غریب ہوگیا ،بشریٰ بی بی اور فرح خان اور بشریٰ بی بی کے بچے امیر ہوگئے،نوازشریف اورشہبازشریف نےملک کو بحرانوں سے نکالا،اس باربھی ن لیگ عوام کو بحرانوں سے نکالےگی،حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک مفت بجلی کا اعلان کیا،17جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری کریں گے،عوام جانتےہیں مہنگائی کس کی وجہ سے ہے،یہ عدالت میں چلا گیا ہے کہ غریب کی مفت بجلی کو روکا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نے صرف پنجاب کے لیے نہیں پورے پاکستان کیلئے آٹا سستا کیا،لوگوں کے منہ سے جو نوالہ تم نے چھینا ہے پنجاب تمہیں معاف نہیں کرے گا، یہ پنجاب کے جس حلقے میں ووٹ مانگنے جائیں اس سے پوچھنا پنجاب سے دشمنی کیوں کی،شیر پر بھروسہ رکھنا مہنگائی میں کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں، مہنگائی کم اور پیٹرول سستا کریں گے۔

مزید کہنا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں شہباز شریف عوام کو بڑا ریلیف دیں گے، عمران خان سن لوتم کچھ بھی کر لو نواز اور شہباز شریف غریب عوام کا گھر روشن کریں گے، عمران خان نے مسلم لیگ ن پر جھوٹے الزامات لگائے،پنجاب کے عوام 17جولائی کو ان کی سیاست دفن کرنے جا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer