کرکٹر کامران اکمل کا بکرا چور ی ہوگیا

Kamran Akmal
کیپشن: Kamran Akmal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر کامران اکمل کا عید کے لیے خریدا گیا قیمتی بکرا چوری ہوگیا۔

کامران اکمل کے والد محمد اکمل نے بکرا چوری ہونے کی تصدیق کی, انہوں نے بتایا کہ عید کے لیے چھ بکرے خریدے تھے, جن کو گھر کے باہر ٹینٹ لگاکر باندھنے کا بندوبست کیا تھا,  رات کو بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی۔ اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا  کم تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو سب سے موٹا تازہ اور بہترین بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آئے ۔

کامران اکمل نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کا بتادیا ہے، سکیورٹی والوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔