لاہور ٹیکس بار کیس ۔۔۔عدالت نےوکلا نمائندے مقرر کردیئے

 لاہور ٹیکس بار کیس ۔۔۔عدالت نےوکلا نمائندے مقرر کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائی کورٹ میں لاہور ٹیکس بار کے تنازع    سےمتعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے لاہور ٹیکس بار کے دونوں دھڑوں کو باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لئے موقع فراہم  کرتے ہوئے دونوں گروہوں کے 2،2وکلاء نمائندے مقرر کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق  ہائی کورٹ  کی  جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور ٹیکس بار کے تنازع  سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے لاہور ٹیکس بار کے دونوں گروپس کے2،2 وکلاء کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انہیں معاملہ باہمی مشاورت سے حل کرنے کا موقع دیدیااورآئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ۔ عدالت نے صدر لاہور ٹیکس بار جمیل بیگ گروپ کی جانب سےرانا منیر حسین سابق صدر لاہور ٹیکس بار اور سابق سیکرٹری زاہد پرویز  کو نمائندہ مقرر کیا ہے جبکہ دوسرے بلامقابلہ بننے والے صدر لاہور ٹیکس بار عامر عمر خان گروپ کی جانب سے سابق صدر منشا سکھیرا اور اجمل خان کو نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔دونوں گروپس  کے دو دو مقرر کیے گئے وکلا نمائندے  باہمی مشاورت کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں  پیش  کریں گے، عدالت جائزہ لے کر کیس کی مزید کارروائی  کا حکم جاری کرے گی

لاہور ہائیکورٹ  میں  عامر خان نےجمیل بیگ گروپ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے ،درخواست گزارعامر خان نے عدالت میں پنجاب بار کونسل کے لاہور ٹیکس بار میں مداخلت کے اختیار کو چیلنج کررکھا ہے۔