ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: چینی، گھی مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: مہنگائی نے عوام کو چاروں شانے چت کر دیا، گھی کے تڑکے کو ایک بار پھر مہنگائی کا تڑکا لگ گیا۔ درجہ اول گھی کی قیمت 15 روپے اضافے سے 343 روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غریب اور متوسط طبقے کیلئے کچن کے امور چلانا مزید مشکل ہو گیا، کیونکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ درجہ اول گھی کی قیمت 15 روپے اضافے سے 343 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایک کمپنی نے قیمت بڑھائی تو دوسری کمپنیاں بھی پیچھے نہ رہیں۔۔ دوسری کمپنی نے بھی 10 روپے اضافے سے گھی کی قیمت 330 روپے کلو کر دی۔  تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اعدادوشمار کا ڈھنڈورا پیٹنے کی بجائے مہنگائی کا سونامی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔