چہرے پر انجکشن لگانے سے خاتون کی شکل بدل گئی

چہرے پر انجکشن لگانے سے خاتون کی شکل بدل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) خوبصورت نظر آنا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنا آج کے دور میں ہر انسان اسی کوشش میں ہے،تاکہ لوگ اس کے کام اور خوبصورتی کی تعریف کریں، اسی حوالے سے ایک خاتون نے خوبصورت بننے کے چکر میں اپنا چہرہ ہی بگاڑ لیا۔

تفصیل کے مطابق خوبصورت نظر آنا دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا ہر کوئی چاہتا ہے اس سلسلے میں خواتین مردوں کی نسبت آگے ہیں،جو اسی فکر میں رہتی ہیں کہ معاشرے میں رہنا والے اور دیگر افراد اس کی خوبصورتی کی تعریف کریں مگر یوکرائن کی ایک خاتون نے اپنی خوبصورتی میں مزید نکھارنے کے لئے گال پرانجکشن لگانے شروع کردیے۔

خاتون نے اس کام کو سرانجام دینے کےلئے آن لائن ویڈیوز کی مدد سے علاج شروع کیا اور مسلسل چہرے پر انجکشنز لگانے کی وجہ سے چہرے کے خدوخال ہی تبدیل ہوگئے،یوکرین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ انسٹاگرام سٹار انستاسیا پوکریش چک کا کہنا تھا کہ اُن کا چہرہ سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا ہے۔ خاتون سمجھتی ہیں کہ وہ اس شکل کے ساتھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتیں اسی لیے وہ بہت زیادہ احساس کمتری کا بھی شکار تھیں۔

خاتون کا ماننا تھا کہ جب وہ انجکشن لگائیں گی تو اُن کے گال بھر جائیں گے اور اس طرح وہ بہت سے خوبصورت اور اچھی نظر آئیں گی۔انٹرنیٹ سے خوبصورت بننے کی آن لائن ویڈیوز دیکھ کر خاتون نے انجکشن خریدے اور ان کا استعمال شروع کیا جس کے برے نتائج نکلے اور  انسٹاگرام سٹار خاتون کی شکل ہی بدل گئی۔

اپنے ایک انٹرویو میں خاتون کا کہناتھا کہ  میں نے 1600 پاؤنڈ (3 لاکھ 35 ہزار روپے) خرچ کر کے ایک درجن انجکشن خریدے اور روزانہ ایک انجکشن چہرے پر لگایا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer