شادی سے انکار پرلڑکی کوبرہنہ گھمانےوالا عاشق گرفتار

شادی سے انکار پرلڑکی کوبرہنہ گھمانےوالا عاشق گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شادی سے انکار پر عاشق ذلت کے احساس سے سلگ اُٹھا، ملزم نےساتھیوں کے ہمراہ محبوبہ پر سر بازار تشدد اور برہنہ  گلی میں گھمایا،متاثرہ لڑکی کی درخواست پر غالب مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں پیش آیا جہاں عاشق شادی سے انکار سن کر طیش میں آگیا، غالب مارکیٹ میں ملزم نےساتھیوں سے ملکر لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ بدترین تشدد کے بعد رباب نامی لڑکی کو سرعام برہنہ کرکہ گلی گھمایا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کومتاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ وسیم بھٹی میرے سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ میرے  انکار کرنے پر ملزم سفاکیت پر اتر آیا ۔لڑکی کابیان سننے کے بعد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی جس پر پولیس کا کامیابی حاصل ہوئی، پولیس سنگین جرم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام میں بھی نکاح کے لئے مرد و عورت دونوں کی رضامندی پہلی اور بنیادی شرط ہے، اگر فریقین رضامند نہ ہوں تو پورا خاندان  بھی راضی ہو تو  نکاح کی شرط پوری نہیں ہوتی، حدیث میں بھی ہے کہ عورت کا نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔

اس سے قبل ایک ایسا ہی واقعہ رونماں ہوچکا ہے جہاں والدین لڑکی کی زبردستی  شادی کرناچاہتے تھے،جس پر لڑکی نے عدالت سے رجوع کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا،متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ والدین اس کی زبردستی  شادی کرناچاہتے ہیں،  شادی کے بارے میری رائے نہیں پوچھی گئی، مجھ انصاف دلایا جائے، درخواستگزار کا کہناتھا کہ لڑکی بالغ ہے اور وہ والدین کے اس فیصلے سے دلبراشتہ ہے اور والدین کے ساتھ نہیں رہناچاہتی اسے دارالامان بھجوا دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسےدارالامان بھجوانےکا حکم جاری کردیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer