ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی کوٹ لکپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی

مریم نواز کی کوٹ لکپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر گھر کے کھانے کی پابندی کا معاملہ، میاں نواز شریف کا جیل سے کھانا کھانے سے انکار، مریم نواز کہتی ہیں کہ اگر اجازت نہ ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کرکے بیٹھ جاؤں گئی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر گھر کا کھانا کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جیل سے کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی لگا دی ہے اگر 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو عدالت سے رجوع کروں گئی اور اگر عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کرکے بیٹھ جاؤں گی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان ظالموں پر بھروسہ نہیں ہے یہ میاں نوازشریف کے کھانے میں کچھ ملا سکتے ہیں اور اگر یہی صورت حال رہی تو میری باتوں کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نواز شریف پر گھر کا کھانا نہ کھانے کی پابندی فوری ہٹائی جائے۔