آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی، ہڑتال ختم ہونے سے سیمنٹ کے پچاس کلو کے تھیلے کی قیمت میں چالیس روپے کی کمی واقع ہو گئی۔   

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کی۔  ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال ختم ہونے سے سیمنٹ کا پچاس کلو کا تھیلا چالیس روپے کم ہو گیا اور ہول سیل میں سیمنٹ کا پچاس کلو کا تھیلا 646 روپے کا جبکہ رییٹل میں سیمنٹ کا 50 کلو گرام کا تھیلا چھ سو ساٹھ سے چھ سو ستر کا ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ آنیوالے دنوں میں سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی ہوگی تاہم اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیےتوآنے والے دنوں میں دوبارہ ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer