سٹی 42: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقراررکھنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاورڈویژن نے2026 کے لیےملک بھرمیں یکساں ٹیرف کے لیےدرخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔نیپرا نے پاورڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔
گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ ٹیرف 47.69روپے فی یونٹ برقرار رکھنےکی تجویز ہے ۔ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 10.54روپےپربرقراررکھنے کی تجویز دی گئی ۔
ایک سوایک سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01روپےبرقراررکھنے کی تجویز دی گئی ۔جبکہ ایک سے100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف22.44روپے برقرار رکھنےکی تجویز دی گئی اورماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ۔
ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف33.10 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 37.99روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 40.22روپے برقراررکھنے کی تجویز ہے ۔
ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 41.62روپے برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف42.76 روپےپربرقرار رکھنےکی تجویز دی گئی ۔ ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی
ٹیکسوں کوملاکرسلیب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔
ماہانہ50یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کےلیے3.95 روپےکا ٹیرف برقرار رہے گا ۔ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپےبرقرار رہے گا۔
اس سےقبل نیپرا نےسال 2026 کے لیے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی۔نیپرا نےاپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کےلیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا
نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی۔