سٹی 42: پی ایس ایل نئی ٹیموں کا آکشن ہوا۔ پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بیسٹ پرائز 170کروڑ رکھی گئی تھی۔
آٹھ بڈرز پی ایس ایل ٹیم خریدنے کیلئے مدمقابل تھے ۔ آئی ٹو سی نے 172 کروڑ کی بولی لگا کر بولی شروع کی ،ایم نیکسٹ نے 173 کروڑ کی بولی لگا دی اس کے بعد آئی ٹو سی نے ٹائم آؤٹ کے بعد 175 کروڑ کی بولی لگا دی۔ایم نیکسٹ نے 176 کروڑ کی بولی لگا دی پھراو زی گروپ نے 178 کروڑ کی بولی لگا دی۔آئی ٹو سی نے 180 کروڑ کی بولی لگا دی تھی جس کے بعد نیلامی میں کچھ دیر کا وقفہ ہوا۔
وقفے کے بعد او زی گروپ نے ٹائم آؤٹ کے بعد 181 کروڑ کی بولی لگا دی ۔آئی ٹو سی نے 182 کروڑ کی بولی لگا دی جبکہ او زی گروپ نے 185 کروڑ کی بولی لگا دی
اوزی گروپ کی لگی بولی میں آٹھویں ٹیم فروخت ہوگئی ۔ او زی گروپ نے سیالکوٹ ٹیم کو چن لیا، جس کے بعد پی ایس ایل 2026 کی آٹھویں ٹیم سیالکوٹ منتخب ہوگئی ۔