ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی ایئر چیف کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی ایئر چیف کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیف آف ایئر اسٹاف بنگلہ دیش ایئر فورس ایئر چیف مارشل حسن محمود خان آج نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچے، جہاں اُن کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر مہمان  شخصیت کا چیف آف دی نیول اسٹاف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔  

ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی، خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے علاقائی بحری امن و استحکام کے لیے پاکستان نیوی کے کردار اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مشترکہ تربیتی مشقوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے ہوتے دفاعی تعلقات کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ 

ایڈمرل نوید اشرف کے 2025 کے اواخر میں ڈھاکہ کے دورے کے بعد بنگلہ دیشی ایئر چیف کے حالیہ دورے سے دفاعی روابط مزید مضبوط ہوئے۔