سٹی 42: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہیں۔
2 کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گے۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود ہیں ۔