نشتر کالونی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

نشتر کالونی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) نشتر کالونی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

نشتر کالونی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی ، پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی عمارہ کی شادی پندرہ سال قبل ارشد سے ہوئی تھی۔ گھریلو معاملات پر عمارہ پر اسکے شوہر، دیور اور دیورانی کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تشدد کے بعد عمارہ کو زہریلی شے پلائی گئی، عمارہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ارشد اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔مقتولہ عمارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہو جائیں گے۔