بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔

پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق  آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار کی دو پہر تک ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے  جس کے باعث  زیارت، قلعہ سیف اللہ،دکی، ہرنائی، ژوب،بارکھان، شیرانی، نوکنڈی، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ پشین،قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری سےقومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئےمتاثرہونےکاامکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم اتوار اور پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer