ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب نہ جانے والے افسروں پر سختی کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب نہ جانے والے افسروں پر سختی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عثمان علیم ) چیف سیکرٹری پنجاب کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے معاملہ پر سختی سے کام لینے کا فیصلہ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رپورٹ نہ کرنے والے افسران کی تنخواہیں روکنے کا عندیہ دے دیا۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں افسران کی تعیناتی معمہ بن گیا، افسران لاہور سیکرٹریٹ سے جنوبی پنجاب جانے کو تیار نہیں۔ زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں افسران کے تبادلوں پر سختی سے کام لینے کے احکامات دیئے ہیں۔ جنوبی پنجاب تعیناتی پر رپورٹ نہ کرنے والے افسران کی تنخواہیں بھی روکنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

لاہور سیکرٹریٹ سے منتقل شدہ غیر ضروری آسامیاں جلد از جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے جبکہ کفایت شعاری مہم کے تحت بھرتیوں پر پابندی ہے مگر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے درکار سٹاف کی بھرتیوں کے لیے سفارشات کر دی گئیں۔

ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن افسران کے علاوہ درکار سٹاف کی بھرتیوں اور درکار اضافی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کے لیے سفارشات ارسال کی گئیں ہیں۔