سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری

سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم سائنس کے ہزاروں طلباء کیلئے اچھی خبر، 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 64 ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کی تیاریاں، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 64 سرکاری ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، لیبز کے قیام کے لیے ایجوکشن اتھارٹی لاہور نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے ہیں۔

سائنس اور آئی لیبز کے قیام کیلئے فی سکول تین سے چار لاکھ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائنس اور آئی ٹی لیبز کی عدم موجودگی سے طلباء کو عملی امتحان کی تیاری میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ہائی سکولوں میں لیبز کا قیام مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔