قوم کے بہادر سپوت شہید عبادالرحمن فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

قوم کے بہادر سپوت شہید عبادالرحمن فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) ارض پاک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت کو دھرتی ماں نے اپنی آغوش میں لے لیا، شہید عبادالرحمن کو تمام تر فوجی اعزاز کے ساتھ ویلنشیا ٹاؤن قبرستان میں سپر خاک کردیا گیا۔

میاںوالی میں تربیتی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے عبادالرحمن نے چند ماہ قبل ٹرینننگ مکمل کی۔ فلائنگ آفیسر کے طور پر ایئر فورس کو جوائن کیا۔ جمعرات کو تربیت کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس میں عبادالرحمن نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید عبادالرحمن کی نماز جنازہ پہلے پی اے ایف لاہور میں بھی ادا کی گئی اس کے بعد ویلنشیاء ٹاؤن میں نمازی جنازہ ادا ہوئی، جس میں ایئرمارشل نعمان، ایئروائس مارشل بیس کمانڈر لاہور، اہل خانہ سمیت ایئرفورس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عبادالرحمن کو تمام تر فوجی اعزاز کے ساتھ ویلنشیاء ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، شہید کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شہید کے زیر استعمال اشیاء ان کی والدہ کے سپرد کی گئیں۔