مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ فعال، پروفائل تصویر تبدیل کردی

مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ فعال، پروفائل تصویر تبدیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنے والد میاں نواز شریف کی تصویر لگا دی، پانچ ماہ کے طویل عرصے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جو آج کل خاموش ہیں، جہاں ان کی خاموشی پر کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں وہیں تقریبا پانچ ماہ کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے والد میاں نوازشریف کی تصویر لگائی ہے تاہم ٹویٹ میں کچھ تحریر نہیں کیا۔

مریم نواز پانچ ماہ قبل ٹوئٹر پر کافی متحرک تھیں اور نہ صرف ٹویٹ کے ذریعے حکومت پرتنقید کرتی تھیں بلکہ میاں نواز شریف کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کرتی رہتی تھیں، تاہم اب ایک طویل عرصے سے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مکمل خاموش تھا، جس پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے ۔

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہےکہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں اور اسی لیے سیاسی طور پر متحرک نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer