پولیس افسران نے اہل خانہ کی تفصیلات تاحال جمع نہ کروائیں

پولیس افسران نے اہل خانہ کی تفصیلات تاحال جمع نہ کروائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس:  وفاقی حکومت نےپولیس افسران سے ان کی بیگمات کی نیشنیلٹی کے بارے میں تفصیلات مانگی تھیں۔ ریکارڈ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی، حسین اصغر محمد طاہر اور طارق مسعود یاسین نے تاحال بیگمات کی نیشنیلٹی کا پرفارما بھر کر نہیں دیا ۔

  تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، آر پی او راولپنڈی محمد وصال فرخ سلطان، آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار حمید ، آر پی او ڈی جی خان سہیل حبیب تاجک ، آر پی او بہاولپور رفعت مختار ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی آئی جی انتسار حسین جعفری ، ڈی آئی جی شہزاد سلطان ،ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین ، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ ، آر پی او سرگودھا محمد اختر عباس، ایس ایس پی آغا محمد یوسف ، کامران یوسف ملک ، ایس ایس پی فیصل آباد مجاہد اکبر خان ، ایس ایس پی راولپنڈی محمد یوسف ملک نے بھی بیگمات کی نیشنیلٹی کا پرفارما بھر کر نہ دیا۔

اسی طرح ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بابر سرفراز ، ایس ایس پی عمران محمود ، منیر احمد ضیا راؤ ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف کانجو ،آئی جی پنجاب کے پی ایس او سجاد منج ، ایس ایس پی ڈاکٹر انعام وحید ، بابر بخت قریشی، محمد احسن یونس، طیب حفیظ چیمہ،ایس ایس پی زبیر دریشک ، سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان، ایس ایس پی سید علی محسن ، ایس ایس پی سکندر حیات ،ایس ایس پی گوہر مشتاق بھٹہ ، رائے بابر سعید ، محمد اظہر اکرم ، ایس ایس پی محمد اظہر اکرم ، ہمایوں مسعود سندھو ، ایس ایس پی سپیشل برانچ رومیل اکرم اور ایس ایس پی گوجرانولہ عمران یعقوب نے بھی بیگمات کی تفصیلات جمع نہ کروائیں۔

اس کے علاوہ ڈی پی او مظفر گڑھ ملک اویس ، ایس ایس پی علی جاوید ،رحمت اللہ خان نیازی ، افتخار الحق اور محمود حسن ، ڈی پی او میانوالی صادق علی ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل سمیت سی ٹی او رائے اعجاز نے بھی وفاق کو اپنی بیگم کی نیشنیلٹی کےبارے میں تفصیلات جمع نہ کرائیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر ، ایس ایس پی سہیل ظفر چھٹہ ، محمد شہزاد آصف خان ، کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد، ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی جواد قمر ، ایس ایس پی عرفان طارق اور ڈی پی او ساہیوال محمد عاطف اکرم نے بھی بیگمات کی تفصیلات نہ جمع کرائیں۔

اسی طرح ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک ، ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر ، ایس ایس پی عمر فاروق سلامت ، ایس ایس پی مصطفٰی حمید ملک،ڈی پی او خوشاب وقاص حسن ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن ،ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ ، ڈی پی او بہاولپور مستنصر فیروز ، ایس پی عرفان اللہ خان ، ایس پی اینٹی رائٹ ندیم کھوکھر ، ایس پی صدر محمد فیصل ، ڈی پی او حافظ آباد سردار غیاث گل خان ، ایس پی کینٹ محمد نوید، ایس پی مجاہد رضوان عمر گوندل ، ایس پی ڈسپلن طارق عزیز ، ڈی پی او پاکپتن اسماعیل کھاڑک ، ایس پی سی آر او رحیم شیرازی ، ایس پی حسنین حیدر ، ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارہ ، ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا ، ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد، ایس پی محمود الحسن گیلانی، شجاعت علی رانا ، آصف صدیق ، عابد عباس شاہ ، سردار آصف ، محمد باقر، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سید کرار حسین شاہ ، ایس پی کامران ممتاز اور کیپٹن بلال افتخار نےبیگمات کے بارے میں تفصیلات جمع نہ کرائیں۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن عادل میمن ، ایس پی سی آئی اے ندیم عباس ، ایس پی ملک جمیل ظفر، ایس پی الطاف احمد گوندل ، شاہ نواز ، ممتاز احمد دیو اور ایس پی بلال قیوم نے بھی بیگمات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کیں۔

وفاق نے متعلقہ افسران کو اپنی شریک حیات کی نیشنیلٹی کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے دوبارہ مراسلہ لکھ دیا ہے۔

\