دریائے راوی سے 25 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

دریائے راوی سے 25 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فران یامین:دریائے راوی  سے 25 سالہ نامعلوم خاتون  کی لاش ملی سول ڈیفنس کے عملےنے لاش پولیس کے حوالےکردی

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس عملے کے مطابق مرنے والی خاتون نے ایک روز قبل بھی نئے راوی پل سے  کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

 تاہم سول ڈیفنس عملےکی موجودگی پر خاتون   وہاں سے چلی گئی تھی۔ راوی کنارے کھیلنے والے بچوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ بیگم کوٹ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل  کردی۔ مرنے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔