ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت مناتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 6افراد زخمی

بسنت مناتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 6افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے علاقوں بادامی باغ،ٹاؤن شپ،اعوان ٹاؤن،لیاقت آباد، گرین ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن  میں بسنت مناتے ہوئے مختلف واقعات کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  بادامی باغ میں پتنگ بازی کے دوران 32 سالہ وقار گھر کی چھت سے گر گیا، متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ٹاؤن شپ سیکٹر بی ون میں 25 سالہ امتیاز علی پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر گیا، زخمی نوجوان طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے،اعوان ٹاؤن، گلی نمبر 3 میں پتنگ لوٹنے کے دوران 13 سالہ محمود گھر کی چھت سے گر گیا،متاثرہ بچے کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لیاقت آباد، پنڈی سٹاپ گلی نمبر 5 میں پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر شہری زخمی،32 سالہ مون مسیح کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی، طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن، باگڑیاں میں بچوں کو پتنگ بازی سے منع کرنے والا شخص خود چھت سے گر گیا، 56 سالہ اقبال کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جوہر ٹاؤن، جی بلاک کا رہائشی 50 سالہ کامران آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کا ایک ہاتھ زخمی ہوا، طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل  کر دیا گیا۔