ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، وزیراعظم

 میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے۔ 

اسلام آباد میں آج وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا، ٹیم ورک سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت پر تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن معیشت کا برا حال تھا، سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور گزشتہ حکومت میں مہنگائی 40 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تنخواہ دار طبقے نے 300 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سے اسمگلنگ روکی گئی اور رواں برس 211 ملین ڈالر کی چینی برآمد کی۔ 2018 میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی لیکن بدقسمتی سے پھر واپس آگئی ہے، یہ دہشت گردی کیوں واپس آئی، سوال پوچھنا پڑے گا۔