ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی گورننگ ممبران کا قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو خراج تحسین

پی سی بی گورننگ ممبران کا قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو خراج تحسین
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت بورڈآف گورنرزکااجلاس ہوا،بی اوجی نے117روزکی ریکارڈمدت میں سٹیڈیم کی تعمیرنوپرچیئرمین محسن نقوی سےاظہارتشکر کیا۔
بی او جی کے ممبران نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اورپی سی بی کی پوری ٹیم کومبارکباد دی اور کہا کہ آپ نےناممکن کوممکن بناکردکھایااور تمام پروپیگنڈا دم توڑگیا،انتہائی قلیل مدت میں ایساخوبصورت سٹیڈیم صرف محنت سےبناہے۔ بی او جی ممبران نے کہا کہ ہم خودبھی حیران رہ گئےہیں اوریقین نہیں آرہاکہ سٹیڈیم بن گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ یہ میراانفرادی کام نہیں، پوری ٹیم کوکریڈٹ جاتاہے،اللہ تعالٰی کاشکرگزارہوں کہ ہماری مخلصانہ کاوشوں کوثمربارکیا، تنقیدکی پرواہ نہیں کی اوراللہ تعالیٰ کےسہارےآگےبڑھے۔محسن نقوی نے کہا کہ میری پوری ٹیم خصوصاًورکرزنےخواب کوحقیقت کاروپ دیا۔
اجلاس میں پی سی بی کے مختلف امور کی منظوری اور بورڈ آف گورنرز کی گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر انوار غنی نے خصوصی دعا کی۔