نوشہرہ:دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا   

نوشہرہ:دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا   
کیپشن: File photo
سورس: google

 (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع  نوشہروفیروز کے حلقہ این اے 205 کے علاقے محراب پور میں دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

 ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے، نوشہرو فیروز میں ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی جب ایک دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پہنچا۔ 

 دولہا بابر راجپوت نے اُردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں بابر نامی دولہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے حلقہ این اے 205 کے اُردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 

 دولہے کے ساتھ موجود باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ دولہے نے محراب پور سے نوابشاہ کیلئے بارات لیکر روانہ ہونا تھا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دلہا بابر کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اس لیے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہوں۔