این اے 254، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب

این اے 254، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کامیاب
کیپشن: File photo
سورس: google

 (ویب ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو عام انتخابات 2024 میں بڑی کامیابی مل گئی ،این اے 254 جھل مگسی سے خالد مگسی کامیاب ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی  79 ہزار 304 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ این اے 254 سے جے یو آئی کے امیدوار نظام الدین 44 ہزار 763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، پاکستان تحریک انصاف کا حمایتی امیدوار صرف 1715 ووٹ ہی لے سکا۔