آصفہ بھٹو اور  مرادعلی شاہ نے ووٹ کاسٹ کردیا

آصفہ بھٹو اور  مرادعلی شاہ نے ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: File photo

 (ویب ڈیسک)سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سید مرادعلی شاہ نے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں جبکہ آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ آپ نے گھروں سے نکلنا ہے اور ووٹ دینا ہے، انشاءاللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

 سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے  ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی لوگوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، دعا ہے کہ پورے پاکستان میں امن امان سے الیکشن ہوجائیں، کل کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، لوگ امن امان سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے اچھی کوشش کی ہے، کچھ اعتراضات تھے، لوگوں کو کوئی ابہام نہ ہو، انکے اپنے قانون تھے کہ 1200 سے زیادہ ووٹ ایک پولنگ اسٹیشن پر نہ ہو، عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، آج موبائل فون سروس بھی معطل ہے، تو الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم پر فرق پڑ سکتا ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکیورٹی کے زیادہ اچھے انتظامات ہوتے اگر ہر پولنگ پر پاک فوج تعینات کی جاتی تو بہتر ہوتا، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ امن امان سے آج کا دن گزاریں، ووٹرز کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیں، پیپلز پارٹی آج انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔