سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے: آئی جی پنجاب

سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے: آئی جی پنجاب
سورس: google

سٹی 42 :  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے الیکشن 2024 کی سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے ، فورس الرٹ رہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی جائے۔

 آئی جی پنجاب  نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے,قومی اداروں کےتعاون سے پرامن ،شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنائیں گے,ووٹرز، پولنگ عملے,شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز، سینئر افسران تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لیں،انتظامات کے  بار ے میں  تفصیلات  دیتے ہوئے انہوں نے کہا  خواتین سمیت 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، 5577انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس و دیگر ٹیمیں تعینات ہیں اور الیکشن 2024ء کے سکیورٹی انتظامات کی وہ  خود مانیٹرنگ کرینگے ۔