پنجاب حکومت کاایک اور بڑافیصلہ سامنے آگیا

پنجاب حکومت کاایک اور بڑافیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: Govt Of Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں رواں مالی سال کے پہلے کوارٹر میں صوبائی محکموں کو جاری کیے گئے فنڈز کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے محکموں سے پہلے کوارٹر میں اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
 آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے صوبائی محکموں کو مراسلہ جاری کرکے فنڈ کی تمام تفصیلات مانگ لی ہیں۔ مراسلے کے مطابق محکموں سے پہلے کوارٹر میں سپلیمنٹری گرانٹس، سکیمز کے بجٹ کو لگائے گئے کٹ اور سرنڈر کردہ فنڈ سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

جبکہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات پر فنڈ کے استعمال سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے بجٹ بک کے مطابق فنڈ کے استعمال پر تفصیلات شیئر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔