گلوکارہ شازیہ منظور نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

file photo
کیپشن: file photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا اپنے گانے کے انتخاب پر  شکریہ ادا کر دیا۔

 انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے شازیہ منظور کے مشہور گانے"بتیاں بجھائی رکھ دی" پر پرفارم کیا تھا۔جس کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور نے  ویڈیو کے لئے "بتیاں بجھائی رکھ دی" کے انتخاب پر ودیا بالن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  بتایا ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ" میں بھی آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور منتخب کردہ گانا میں نے 20 برس قبل گایا تھا، آپ کی جانب سے اس کے انتخاب پر میں عاجزی محسوس کر رہی ہوں"۔

واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ "کوئیک سٹائل"نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے "بتیاں بجھائی رکھ دی" پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)