ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز لیک کردوں گی، حریم شاہ کی دھمکی

Hareem shah FIA
کیپشن: Hareem shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حریم شاہ شوہر بلال شاہ کےخلاف تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ پر غصے میں آگئیں ، بلال شاہ پر منشیات فروشی، بھتہ خوری اور کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دےدیا، کہا کہ اس کا شوہر نفیس اور نیک انسان ہے، اس کا کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں۔

حریم شاہ کاایف آئی اے اور سپیشل برانچ کی حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا، حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات کے زریعے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی حامی تھی ، تبدیلی سے مایوس ہوئی۔ عمران خان کی ناک کے نیچے ایف آئی اے نے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا۔میری جائیداد بھی میرے شوہر کے کھاتے میں ڈال دیں،بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیو ز جاری کر دوں گی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پاک فوج سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ پاک فوج کی عزت کرتی ہوں ، میری مدد کرے۔ لڑائی مجھ سے ہے تو مجھ تک ہی محدود رکھیں، میرے شوہر معصوم ہیں، اپنے شوہر سے محبت کرتی ہوں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer