( حسن علی ) لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے اوپن مارکیٹ سے خریدی جانے والی گندم کے آٹے کی قیمت میں 3روپے کمی کر دی، مارکیٹ سے خریدی جانے والی گندم کا آٹا 65 روپے فی کلو ہو گیا۔
لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں چار سو روپے فی من کمی کردی ہے، جس کے بعد چکی کے آٹے کی قیمت 68 روپے سے کم ہو کر 65 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 400 روپے کی کمی سے 1900 روپے فی من ہو گئی جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ جیسے جیسے مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی ہوگی آٹے کی قیمت میں بھی کمی کریں گے جبکہ سرکاری گندم حاصل کرنے والی چکیاں آٹا 45 روپے فی کلو میں ہی فروخت کریں گی۔