سانپ، مگر مچھ پالنے کا کیس، رابی پیر زادہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: ماڈل ٹاؤن کچہری، گلوکارہ رابی پیزاہ کیخلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، رابی پیر زادہ نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی  کے روبرو گلوکارہ رابی پیرزادہ  کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے بری کرنے کی درخواست دائر کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ  کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں، وائلڈ لائف نے کارروائی پہلے شروع کی، سرچ وارنٹ بعد میں لیے۔

بیرسٹر حسن خالد رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست بھی دی اور آگاہ کیا کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

 انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مقدمہ میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے، وائلڈ لائف نے سرچ وارنٹ کی تفصلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا رکھی ہے، عدالت نےدلائل سننے کے بعد فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ محکمہ وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو اداکارہ کا چالان کیا تھا، ان پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام  تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اداکارہ کی اژدھا اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر چالان کیا تھا۔

خیال رہے کہ 13 ستمبر 2019 کو غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے کے الزام میں اداکارہ کے خلاف  محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف چالان  مقامی عدالت میں پیش کردیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer