(زین مدنی ) پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ڈیزائنر فہد حسین نے اپنی فیشن برانڈ کو بند کردیا،ڈیزائنر فہد حسین نے اپنے فیشن برانڈ کو بند کرنے کے حوالے سے انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر طویل پوسٹ شیئر کی۔
فہد حسین نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تمام لوگوں کو بتایا کہ ان کی مقبول ترین فیشن برانڈ دیوالیہ ہوگئی ہے، بطور ایک فیشن برانڈ فخر ہے اور سالوں کے اس حیرت انگیز سفرکیلئے میں بہت مشکور ہوں، بہت سی چیزیں ہمارے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے برانڈ دیوالیہ ہوگئی اور انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب اس کاروبار کو بند کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ سے ہی فن اور فیشن کو بے حد پسند کرتے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں بھی بے حد محنت اور کوشش کی لیکن چیزیں پھر بھی ان کی توقعات پر پوری نہیں اتریں۔
فہد نے اپنی پوسٹ کے ذریعے ان تمام لوگوں سے معذرت کی جو ان کے اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔