سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے.
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر سموگ /دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔