ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیرالیکشن کمشنر کا تقرر؛ تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بات ہو گی

 Shah Ghulam Qadir, Faisal Rathor, City42, Azad Kashmir Assembly
کیپشن: اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور کے ساتھ ملاقات مین الیکشن کمشنر کے تقرر کا عمل جلد مکمل کرنے کے لئے کہا۔  دونوں رہنما الیکشن مقرر وقت پر کروانے کے لئے دل و جان سے آمادہ ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی ہے۔ 

 دونوں رہنماؤں نے ریاست کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کے تقرر پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے اتفاق کیا کہ   چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام جلد  بھیج دیا  جائے گا ۔  تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک ہفتے میں  مشاورت مکمل کی جائے گی۔

 آزادکشمیر میں آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

  انتخابات کو آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدرانہ بنانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن  اپنی اپنی  زمہ داری پوری کریں گے۔

شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے  ایک سرکردہ سیاست دان ہیں جو اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔ وہ آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک فعال اور اہم کردار ادا کرتے رہے اور اب اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔