ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں 18سے20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں 18سے20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ، بارشیں نہ ہونے سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ،پچھلے ماہ نومبرمیں بھی بارشیں معمول سے 72 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے جس سے ملک میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے، ہم ان تمام موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپ کو بر وقت آگاہ کرتے رہیں گے۔

دوسر ی جانب بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات کی جانب سے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔

جاری کردہ ایڈوائرزی کے مطابق اس سال مئی تا نومبر مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ،بارش نہ ہونےسے ان علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے ۔