ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر

Field Marshal Syed Asim Munir, City42, Chief of Defence Forces, Afghan Regime, Fitna Alkhawaraj, joint command, internal independence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف آف دی آرمی سٹاف  اور چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  طالبان ریجیم  کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان  کے پاس  فتنہ الخوارج یا پاکستان میں  سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔  اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں  تینوں مسلح افواج  کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

تینوں مسلح افواج کے پہلے چیف آف ڈیفیس فورسز   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی تینوں افواج کے افسروں سے پہلے رسمی خطاب میں کہا،  بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔

چیف آف ڈیفینس فورسز نے کہا، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا،  ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا،  ہائی کمان  کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں   افواج  اپنی  اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی ۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ  بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔  اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بتایا کہ طالبان ریجیم  کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان  کے پاس  فتنہ الخوارج یا پاکستان میں  سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

 فیلڈ مارشل نے مزید کہا، میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے  تاہم کسی کو بھی  پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے  اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار  جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے  ۔

سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کا اختتام "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے پر یقین نعرے سے کیا۔