جنید ریاض: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مڈٹرم امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں صوبے بھر کے تقریباً 80 لاکھ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
سکول ایجوکیشن اتھارٹی کی زیر نگرانی ہونے والے امتحانات کے سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پیکٹا کی جانب سے طلبہ کو جدید نظام کے تحت کیو آر کوڈ والے سوالیہ پرچے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے نتائج کی جانچ اور ڈیٹا ریکارڈنگ کو مؤثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
امتحانات کا سلسلہ 19 دسمبر تک جاری رہے گا، جبکہ 20 دسمبر سے 11 جنوری تک صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی۔