ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

 موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

 اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری اورگلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

 گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ،کوٹ ادو، بہاولپور اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

 پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

 ملک کے شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلگت میں منفی 3، استور اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 دیر اور چترال کا درجہ حرارت بھی منفی ایک ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں دو اور اسلام آباد میں تین درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔