ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

        آج رات بھی موسم سرد، بعض علاقوں میں بادل آنے کا امکان    

  Weather update, City42      آج رات بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان     
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات اور کل دن بھر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد  اور خشک رہے گا تاہم بالائی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔پنجاب ، خیبر پختونخوا  کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں  سموگ دھند چھائے رہنے   کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی   صورتحال

اسلام آباد میں موسم سرد   اورخشک  رہے گا،  خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں  موسم سرد اور خشک  رہے گا، محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

چترال اور گر دو نواح میں  ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری  ہو سکتی  ہے۔

 صبح اور رات  کے  اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات  کی پیش گوئی کے مطابق مری،  گلیات اورگردو نواح میں سرد رہے گا۔صبح  اور رات کے اوقات میں  نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہاولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک شمالی  اضلاع میں  سرد  رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک  رہے گا.جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں  دھند سموگ   چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر  میں  موسم سرد اور  خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔