ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا فیصل کی ویڈیو پر بیٹے سلمان کا رد عمل بھی آ گیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور اس کی اہلیہ نیہا سلمان سے تعلق ختم کرنے کے اعلان کے بعد ان کے بیٹے خاموشی توڑ دی۔

 صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے بھی انسٹاگرام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے صبا فیصل کی وڈیو کے بعد نیہا پر تنقید کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت ہوگیا، لوگ اپنی بیہودہ سوچ اپنے پاس رکھیں، نیہا میری بیوی ہے اور میرے بچے کی ماں ہے،آپ سب کو اس کی عزت کرنی چاہئے۔

ایک اور پوسٹ میں سلمان نے لکھا کہ ’امی بھی میری ہیں اور نیہا میری بیوی ہے، تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے‘۔